Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اپنے ملک کا نام روشن کر دیا۔ وہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے ایسے کھلاڑی ہیں جو تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) میں ایک ساتھ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان رہے۔ اس وقت شکیب الحسن ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں دوسرے اور ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
شکیب الحسن وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں بیٹنگ کرتے ہوئے 600 رنز اسکور کیے جبکہ بولنگ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ شکیب الحسن 55 ٹیسٹ، 206 ون ڈے اور 72 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انھوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 11 ہزار 6 سو ایک رنز اسکور کر رکھے ہیں۔