Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کو ورلڈکپ 2019 جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو ایشیز سیریز میں کھیلنے کے لیے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی حمایت مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان یکم اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں جوفرا آرچر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر سکتے ہیں۔
جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ اگر نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوتا ہے تو آپ اس کی مدد کرتے ہیں اور انھیں اس طرح کھیلنے کی اجازت دی جاتی ہے جیسا وہ چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جوفرا آرچر نے انٹرنیشنل کرکٹ بہت کم کھیلی ہے لیکن ان کے پاس فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا تجربہ بہت زیادہ ہے۔
جیمز اینڈرسن نے مزید کہا کہ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میچ میں پریشر صورتحال میں جوفرا آرچر نے زبردست بولنگ کی جس سے میں نے اندازہ لگایا ہے کہ ان کا مستقبل روشن ہے۔