Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ سابق آف اسپنر نے کہا کہ ویرات کوہلی نے بابر اعظم کے مقابلے میں بہت زیادہ میچز کھیلے ہیں اور وہ پہلے ہی لیجنڈ کے درجے پر پہنچ چکے ہیں۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم خود ویرات کوہلی کی بہت تعریف کرتے ہیں اور بڑے کھلاڑی ایسے ہی بنتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بابر اعظم اچھا کھلاڑی بن جائے۔
ویرات کوہلی بھارت کی جانب سے 236 ون ڈے، 77 ٹیسٹ اور 67 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جبکہ بابر اعظم نے ابھی تک صرف 72 ون ڈے، 21 ٹیسٹ اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔