Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا میں دہشتگردانہ حملے ہوئے تو پاکستان انڈر-19 ٹیم کا دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا لیکن صورتحال بہتر ہونے کے بعد قومی انڈر-19 ٹیم نے سری لنکا کا دورہ کیا۔ اس کے باوجود سری لنکا میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات برقرار رہے لیکن اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیم سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے سیکیورٹی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے، ہم سب بہت مثبت سوچ رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک دور میں ہمارے بھی یہی حالات تھے مگر سری لنکا نے ہمارے ملک میں کرکٹ کھیلی۔
تمیم اقبال نے مزید کہا کہ یہاں آنے سے پہلے کسی ایک کھلاڑی کے ذہن میں بھی ایسی بات نہیں تھی کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سری لنکا نہیں جانا۔ اوپنر نے سری لنکا میں دی جانے والی موجودہ سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔