اسپنر سنیل نارائن اور کیرون پولارڈ کو بھارت کے خلاف ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ سنیل نارائن کی تقریباََ دو سال بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے والے آندرے رسل کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے مگر ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔
نئے وکٹ کیپر بیٹسمین انتھونی برمبل بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ کینیڈا میں ہونے والی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی وجہ سے عدم دستیابی ظاہر کرنے والے کرس گیل کی جگہ جون کیمبل کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کارلوس بریتھویٹ (کپتان)، شیلڈن کوٹرل، شیمرون ہٹمائر، ایون لوئس، کیمو پول، کھیری پئیر، نکولس پورن، روومین پاول اور اوشانے تھومس شامل ہیں۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی تین اگست کو کھیلا جائے گا۔