Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین فاسٹ بولر وسیم اکرم کے ساتھ مانچسٹر ایئرپورٹ کے عملے نے ناروا سلوک کیا جس پر وسیم اکرم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وسیم اکرم نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر عملے کا رویہ بہت افسوسناک تھا۔
وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ دنیا بھر میں سفر کے دوران ذیابیطس کی انسولین ساتھ رکھتے ہیں تاہم مانچسٹر ایئرپورٹ کے عملے نے ان سے لوگوں کے سامنے بدتمیزی کے ساتھ انسولین کولڈ باکس سے نکال کر پلاسٹک بیگ میں رکھنے کا بولا۔
سوئنگ کے سلطان نے مزید لکھا کہ میں یہ نہیں سمجھتا کہ مجھ سے دوسرے لوگوں کی نسبت مختلف سلوک کیا جانا چاہیے، میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ تمام لوگوں سے روا رکھے جانے والے سلوک کا معیار بلند ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ ایئرپورٹ پر مناسب سیکیورٹی تدابیر اپنائی جاتی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان سے گزرنے والے شخص کی تذلیل کی جائے۔ وسیم اکرم کے ٹویٹس پر مانچسٹر ایئرپورٹ انتظامیہ نے ایکشن لیا اور انھیں براہ راست رابطہ کرنے کو کہا۔