Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو سپر اوور کی آخری گیند پر جیت کے لیے دو رنز درکار تھے، مارٹن گپٹل نے شاٹ لگائی مگر دو رنز لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے جس کے نتیجے میں انگلینڈ ورلڈ چیمپئن بن گیا تھا۔ ورلڈکپ کا سنسنی خیز فائنل مارٹن گپٹل ابھی تک نہیں بھولے۔
مارٹن گپٹل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ یقین کرنا مشکل ہے کہ لارڈز پر فائنل کو ایک ہفتہ ہو گیا، یہ میرے کرکٹنگ کیرئیر کا سب سے اچھا اور سب سے برا دن بھی تھا۔
انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی پر فخر ہے اور اس ٹیم میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔ مارٹن گپٹل نے سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے فائنل کے اختتامی لمحات کی تصویر بھی شیئر کی۔