Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق کپتان انضمام الحق نے ایک کالم میں لکھا کہ وہ سلیکشن کے معاملات پر ہونے والی بےجا تنقید پر بےبس رہے، چیف سلیکٹر کی حیثیت سے کام کرنا زندگی کا مشکل ترین دور رہا اور ان کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انضمام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آگے بہت کرکٹ کھیلنی ہے، نئے چیف سلیکٹر کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔
انھوں نے شکوہ بھی کیا کہ تنقید کرنے والوں نے 25 کھلاڑی چھوڑ دیے اور امام الحق کے پیچھے پڑے رہے، جتنا میں کرکٹ کو سمجھتا ہوں امام الحق کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، وہ پاکستان کے لیے ایک مفید اوپنر ہیں، انھیں محض 36 ایک روزہ میچوں میں 50 رنز سے زائد کی اوسط رکھنے کے بعد بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک بدقسمتی سے ورلڈکپ میں پرفارم نہ کر سکے، محمد حفیظ بھی اچھا نہ کھیل سکے تو اب سینیئر کھلاڑیوں کو مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ کرکٹ میرا اوڑھنا بچھونا ہے میں نے ساری عمر کرکٹ کھیلی ہے اور مستقبل میں بھی کرکٹ کے لیے کام کرتا رہوں گا۔