راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ٹیم کی قیادت واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔ شعیب اختر ماضی میں بھی سرفراز احمد پر کافی تنقید کرتے نظر آئے ہیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس میں کسی بھی ٹیم کا کپتان برقرار نہیں رکھنا چاہیے۔ سابق فاسٹ بولر کہتے ہیں کہ سرفراز احمد کو بحیثیت وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیم میں کھیلنا چاہیے۔ شعیب اختر نے نئے کپتان کے لیے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کا تجویز کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حارث سہیل کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنانا بہترین فیصلہ ہو گا۔ شعیب اختر نے ایک اور تجویز دی کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دی جا سکتی ہے۔ یاد رہے شعیب اختر اپنے یوٹیوب چینل پر پہلے بھی سرفراز احمد کو احمق اور ذہانت سے عاری کپتان قرار دے چکے ہیں۔