Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان سمیت دس ٹیموں کا ویمنز ایونٹ 21 فروری سے شروع ہو گا جس میں مجموعی طور پر 23 میچز ہوں گے۔
مینز کرکٹ کی سولہ بہترین ٹیموں کا میلہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا کے 8 مختلف شہروں میں لگے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 20 ڈالرز رکھی گئی ہے۔ بچوں کے لیے ٹکٹ 5 ڈالرز کا ہو گا۔
ویمنز ایونٹ کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہو گئی جبکہ مینز ایونٹ کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جو کہ 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان مینز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف میچ سے کرے گی۔