Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر نے ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں 59 رنز کی انتہائی اہم اننگز کھیل کر انگلینڈ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا تھا مگر ورلڈکپ فائنل میں شکست کا سب سے زیادہ ڈر شاید جوز بٹلر کو ہی تھا۔
جوز بٹلر نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈکپ فائنل سے قبل میں نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 8 فائنلز کھیلے جس میں سات مرتبہ میں ناکام ٹیم کا حصہ رہا اور اس میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کا فائنل بھی شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ کسی بھی ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد اگر حریف ٹیم ٹرافی اٹھائے تو کسی بھی کھلاڑی کیلئے وہ لمحہ بہت مشکل ہوتا ہے۔
جوز بٹلر نے بتایا کہ ورلڈکپ فائنل میں انھیں ڈر لگ رہا تھا اگر انگلینڈ کو اس مرتبہ بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تو وہ کرکٹ کس طرح کھیلیں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا انگلش ٹیم فتح حاصل نہ کرتی تو کرکٹ کو جاری رکھنا بہت مشکل ہو جاتا۔