ورلڈکپ کے فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو 'نیوزی لینڈر آف دی ایئر ایوارڈ' کیلئے نامزد کیا گیا مگر بین اسٹوکس نے اس یوارڈ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلش آل راؤنڈر کی پیدائش نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی ہے۔
کیوی کپتان کین ولیمسن کو بھی اس ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ بین اسٹوکس کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ وہ پیدا نیوزی لینڈ میں ہوئے تھے لیکن وہ اب مستقل انگلینڈ رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کین ولیمسن لیجنڈ کپتان ہیں اور ورلڈکپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی رہے ہیں۔
بین اسٹوکس نے مزید کہا کہ 'نیوزی لینڈر آف دی ائیر' کے ایوارڈ کیلئے میرا ووٹ بھی ولیمسن کیلئے ہو گا جبکہ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ نیوزی لینڈ کی عوام بھی کین ولیمسن کو ہی ووٹ کرے۔