Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر لستھ ملنگا نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لستھ ملنگا نے ورلڈکپ سے پہلے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ میگا ایونٹ کے اختتام پر ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہہ دینگے تاہم ایسا نہیں ہوا۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے تصدیق کی ہے کہ 26 جولائی کو بنگلہ دیش کیخلاف لستھ ملنگا اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے۔ 225 میچز کھیلنے والے ملنگا کو سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 335 وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی اور سیریز کا پہلا میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا جو کہ ملنگا کا آخری میچ ہو گا۔ لستھ ملنگا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔