Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی آئی سی سی کے مالی اور کمرشل معاملات پر نظر رکھے گی۔ احسان مانی سال 1996ء میں بھی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کی سربراہی کر چکے ہیں۔ احسان مانی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں اندرا نوئی بطور آزاد ڈائریکٹر شرکت کریں گی۔
امیتابھ چوہدری، کرس نینزنی، عمران خواجہ، ایرل ایڈنگز اور کولن گریوز بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ ششانک منوہر اور مانو سواہنے بطور سابق عہدیدار کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ جنرل مینجر لیگل پی سی بی سلمان نصیر آئی سی سی سیف گارڈنگ پینل کا حصہ بن گئے۔
پینل کا مقصد آئی سی سی کے قوانین اور اس سے جڑے تمام افراد کی حفاظت کرنا ہے۔ دونوں عہدیداران کی تعیناتی آئی سی سی سالانہ اجلاس میں کی گئی۔ ویمن کرکٹر ثناء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔