Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کے سابق اسپن اسٹار مرلی دھرن کی زندگی پر تامل فلم بنے گی جس میں ان کی ریکارڈ توڑ کامیابیوں کا تذکرہ کیا جائے گا۔ اس فلم کا نام ان کی ٹیسٹ وکٹوں کی مناسبت سے '800' رکھا گیا ہے۔ مرلی دھرن کا تعلق اگرچہ سری لنکا سے ہے مگر وہ خود تامل ہیں۔ فلم میں ان کا کردار تامل فلموں کے معروف اداکار وجے سیتھوپاتھی ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ رواں برس سے ہی شروع ہو جائے گی۔ اسے بھارت، سری لنکا، انگلینڈ اور چند دیگر ممالک میں شوٹ کیا جائے گا۔ مرلی دھرن سے پہلے بھی کئی کھلاڑیوں پر فلمیں بن چکی ہیں جس میں مہندر سنگھ دھونی، شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔