انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہو رہا ہے اور اس سیریز میں ایک نئی تبدیلی متعارف کروائی جائے گی۔ کھلاڑیوں کی شرٹ کی پشت پر نمبر اور نام بھی درج ہو گا۔ ون ڈے اور ٹوئنٹی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی شرٹ پر نام اور نمبر لکھنے کا رواج کافی پہلے متعارف کروا دیا گیا تھا لیکن ٹیسٹ کرکٹ روایتی سفید جرسی میں کھیلنے پر ہی اکتفا کیا گیا۔
ایشز سیریز میں تجرباتی بنیادوں پر کھلاڑیوں کی شرٹ پر نام اور نمبر کی تبدیلی کو آزمایا جائے گا۔ کھلاڑیوں اور عوام کے ردعمل کی روشنی میں اسے مستقبل میں اپنانے یا ترک کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز میں بھی کھلاڑی نمبرز اور ناموں والی کِٹ زیب تن کر کے میدان میں اتریں گے۔