Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے بعد اب کینیڈا میں کرکٹ کا میلہ سجے گا۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا ایڈیشن کل سے شروع ہو رہا ہے۔ اس لیگ میں کرکٹ کے بڑے بڑے ستارے جلوہ گر ہوں گے۔ پاکستانی بلے باز آصف علی بھی اس حوالے سے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
آصف علی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں اس سال گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں وینکوور نائٹس کی نمائندگی کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں کرکٹ کھیلنے کے لیے بیتاب ہوں اور میں اپنی ٹیم کو جتوانے کی پوری کوشش کروں گا۔ آصف علی نے بتایا کہ وہ بہت جلد اپنی ٹیم کو کینیڈا میں جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ اس ٹیم میں آصف علی کے علاوہ شعیب ملک بھی موجود ہیں۔