Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والا ورلڈکپ ختم ہو چکا جو میزبان انگلش ٹیم نے اپنے نام کیا۔ اس ورلڈکپ میں کئی ایسے لمحات دیکھنے کو ملے جو شائقین کرکٹ کو ہمیشہ یاد رہ جائیں گے۔
ورلڈکپ 2019 کے پانچ بہترین لمحات کی بات کریں تو سب سے پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کا میچ آتا ہے جہاں میچ کے سنسنی خیز اختتام کے بعد کیوی ٹیم کے کھلاڑی کارلوس بریتھویٹ کو تسلی دے رہے ہیں۔
دوسرے نمبر پر وہ لمحہ آتا ہے جب بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں بھارتی شائقین کرکٹ نے اسٹیو اسمتھ پر جملے کسے لیکن ویرات کوہلی نے انھیں ایسا کرنے سے منع کیا اور بھارتی شائقین کو تالیاں بجانے کا اشارہ کیا۔
نیوزی لیںڈ اور افغانستان کے میچ میں راشد خان کے ہیلمٹ پر گیند لگی تو کیوی کپتان کین ولیمسن بھاگ کر ان کے پاس گئے اور راشد خان سے دریافت کیا کہ وہ ٹھیک ہیں یا نہیں۔
چوتھے نمبر پر ورلڈکپ 2019 فائنل کے اختتامی لمحات آتے ہیں۔ فائنل ہارنے کے بعد مارٹن گپٹل بےبسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں اور انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس ان کو دلاسہ دے رہے ہیں۔
ان شاندار پانچ لمحات میں آخری نمبر پر ویرات کوہلی اور محمد عامر کے درمیان ہونے والا مقابلہ ہے جس میں پاکستانی فاسٹ بولر کامیاب ہوئے تھے۔