Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2015 میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی جس کے بعد اگلے چار برسوں میں اوئن مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم نے سخت محنت کی اور ورلڈکپ 2019 میں عالمی کپ کا تاج اپنے سر پر سجایا۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولر لیام پلنکٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈکپ 2015 کے بعد وہ ریٹائرمنٹ لینے کا سوچ رہے تھے اور اس حوالے سے اوئن مورگن سے بھی بات کی تھی۔
لیام پلنکٹ نے بتایا کہ میں نے مورگن کو اس بات سے آگاہ کیا کہ شاید میں کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں اور جواب میں انھوں نے مجھ سے کہا کہ تھوڑا صبر کرو۔
انگلش فاسٹ بولر نے بتایا کہ ورلڈکپ 2019 کے دوران وہ بہت کم سوتے تھے، میچز کے دوران بھی مجھے تھکاوٹ محسوس نہیں ہوتی تھی، میں بہت پرجوش تھا، ہر میچ میں اچھا پرفارم کرنا چاہتا تھا اور ہم سب کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے ہم آج عالمی چیمپئن ہیں۔