Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تو بھارتی میڈیا میں یہ خبریں رپورٹ ہونے لگیں کہ ٹیم گروپ بندی کا شکار ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیم کا ایک گروپ ویرات کوہلی کو کپتان نہیں دیکھنا چاہتا اور اس گروپ کی سربراہی روہت شرما کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سیمی فائنل میں بیٹنگ کے دوران ڈریسنگ روم میں روہت شرما اور ویرات کوہلی الگ الگ بیٹھے کھلاڑیوں کو مشورے دے رہے تھے۔ اس سلسلے میں بھارتی بورڈ کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے ایک رکن نے خاموشی توڑ دی ہے۔
کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے رکن کا کہنا ہے کہ ٹیم میں اختلافات اور گروپ بندی کی خبریں بےبنیاد ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کو کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ معاملہ ہمارے پاس لے کر آ سکتے ہیں۔