Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وزیراعظم پاکستان عمران خان دورہ امریکہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ واشنگٹن کے کیپٹل ون ایرینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے ورلڈکپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم بنائیں گے جس کے لیے سسٹم میں تبدیلی لائی جا رہی ہے۔
اگلے روز وزیراعظم پاکستان کی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی جہاں انھوں نے مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو کی۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
شاہد آفریدی نے اس ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سن کر خوشی ہوئی کہ دونوں شخصیات نے مسئلہ کشمیر پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا لازمی ہے۔
شاہد آفریدی نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق دیے جانے چاہیئں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاملے پر بھارت بھی مثبت ردعمل دے گا۔