دیگر کئی ممالک کے بعد اب بھارت میں بھی کرکٹرز کے لیے ایسوسی ایشن بن گئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین کرکٹرز ایسوسی ایشن کی منظوری دے دی ہے جس کا کام سابق کھلاڑیوں کے مفادات کا تحفظ ہو گا۔ اس ایسوسی ایشن کو ابھی فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا) کی منظوری نہیں ملی کیونکہ ابتدائی طور یہ ایسوسی ایشن صرف سابق مینز اور ویمنز کرکٹرز کے لیے کام کرے گی۔ بھارتی کرکٹرز ایسوسی ایشن آزادانہ طور پر کام کرے گی اور اس کا بورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہو گا۔ پاکستان میں بھی کئی مرتبہ پلئیرز ایسوسی ایشن کی باتیں ہوئیں مگر اسے ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا ہے۔