Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈکوچ مکی آرتھر کی قسمت کا فیصلہ دو اگست کو ہو سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گا۔ اجلاس میں قومی مینز، ویمنز کے ساتھ ساتھ انڈر-16 اور انڈر-19 کرکٹ کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
تمام ٹیموں کی کارکردگی کی روشنی میں سفارشات مرتب کر کے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ انضمام الحق، آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
کمیٹی کے سربراہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان، مدثر نذر اور ہارون رشید بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔