انگلینڈ کی تاریخ کے کامیاب ترین اوپنرز میں سے ایک مارکس ٹریسکوتھک ایشیز سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے انگلش ٹیم کے کوچنگ پینل میں شامل ہوں گے۔ گراہم تھورپ انگلینڈ کے بیٹنگ کوچ ہیں تاہم ان پر سے دباؤ کم کرنے کے لیے مارک رمپرکاش کو رکھا گیا تھا۔ مارک رمپرکاش نے دو ماہ پہلے کوچنگ چھوڑدی تھی اور اب انگلینڈ کو نئے بیٹنگ کوچ کی تلاش ہے۔
مارکس ٹریسکوتھک دو ٹیسٹ میچوں کے لیے انگلش بیٹسمینوں کے ساتھ کام کریں گے۔ مارکس ٹریسکوتھک نے حال ہی میں بحیثیت کھلاڑی تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اور رواں سیزن کے بعد وہ ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے پہلے سابق کرکٹر جوناتھن ٹراٹ بھی انگلش ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔