Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ میں عجیب و غریب واقعات کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ ایسا ہی ایک عجیب واقعہ سچن ٹنڈولکر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ اس ویڈیو میں بولر نے بیٹسمین کو بولڈ کیا مگر بیلز اپنی جگہ سے ہٹ کر اسٹپمس پر ہی رہی۔
امپائرز نے سوچ بیچار کے بعد اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا تو بولر نے ناگواری کا اظہار کیا۔ سچن ٹنڈولکر نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ایک دوست نے مجھ سے یہ عجیب و غریب واقعے کی وڈیو شیئر کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر آپ امپائر ہوتے تو اسے آؤٹ قرار دیتے یا ناٹ آؤٹ؟ سچن ٹنڈولکر کے ٹویٹ پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اسے ناٹ آؤٹ اور کچھ نے آؤٹ قرار دیا مگر قوانین کی روح سے بیلز کا گرنا ضروری قرار دیا جاتا ہے۔