Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورلڈکپ 2019 فائنل کے ہیرو بین اسٹوکس کو ایشیز سیریز میں انگلینڈ کا سب سے خطرناک اور اہم کھلاڑی قرار دے دیا۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں نے بین اسٹوکس میں ایک بدلاؤ محسوس کیا کہ وہ اب بہت ذمہ داری سے کنڈیشنر کو بخوبی سمجھ کرکٹ کھیل رہے ہیں جس کی پہلے ان میں کافی کمی تھی۔
سابق کپتان نے کہا کہ بین اسٹوکس ایشیز سیریز میں انگلینڈ کے لیے بہت اہم کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں انگلینڈ کو ایک بہترین آل راؤنڈر کی کمی رہی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ بین اسٹوکس آل راؤنڈ کارکردگی دکھا کر ایشیز سیریز میں انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ اینڈریو فلنٹوف کے بعد بین اسٹوکس انگلینڈ کے بہترین آل راؤنڈر ہیں اور آسٹریلیا کو سیریز میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو انھیں بین اسٹوکس کو روک کر رکھنا ہو گا۔