Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے بعد انٹرنیشنل ٹیموں میں کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے سابق کرکٹر جونٹی رہوڈز نے بھارتی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کیلئے درخواست دے دی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیڈکوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ اور مینجر کے عہدے کے لیے بھی اشتہار دیا ہے۔
ساؤتھ افریقہ کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 245 ون ڈے میچز کھیلنے والے جونٹی رہوڈز ساؤتھ افریقی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری بھی نبھا چکے ہیں۔
جونٹی رہوڈز نے پہلے بھی خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ بھارتی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں اور اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے فیلڈنگ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔