Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئرلینڈ ٹیم نے ورلڈکپ 2019 کی چیمپئن ٹیم انگلینڈ کو واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 85 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم صرف 23.4 اوورز میں 85 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ گزشتہ تین سال میں انگلینڈ کی ٹیم چار مرتبہ ٹیسٹ میچوں میں حریف ٹیموں کی تباہ کن بولنگ کا شکار ہو چکی ہے۔
2016 میں بنگلہ دیش کیخلاف انگلش ٹیم صرف 64 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کیخلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 2018 میں نیوزی لینڈ کیخلاف انگلش ٹیم صرف 58 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جہاں انھیں ایک اننگز اور 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
رواں سال بھارتی ٹیم نے بھی انگلینڈ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر 105 رنز پر آل آؤٹ کر دیا تھا۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے اب تک میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی ہوئی ہے۔