ورلڈکپ کے بعد دنیائے کرکٹ میں ٹیم مینجمنٹ کی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے بعد اب سری لنکا اور بنگلہ دیش نے بھی نئے کوچز کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے موجودہ ہیڈکوچ مکی آرتھر اس دوڑ میں شامل ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کا موقع نہ ملا تو وہ سری لنکا کی کوچنگ کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔ دوسری جانب گیری کرسٹن بنگلہ دیش کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ آٹھ برس میں نو کوچز تبدیل کر کے ایک طرح سے ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔