Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے آئندہ برس گرلز انڈر-19 ورلڈکپ متعارف کروائے جانے کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے کچھ عرصے قبل آئی سی سی کی میٹنگ میں غور بھی ہو چکا ہے۔ ممبران نے کم عمر لڑکیوں کیلئے بوائز انڈر-19 ورلڈکپ کی طرز پر عالمی ایونٹ کے آئیڈیا کو کافی سراہا جو ہر دو برس بعد منعقد ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ یا پھر آسٹریلیا پہلے گرلز ایونٹ کی میزبانی کر سکتے ہیں کیونکہ وہاں پر اس قسم کے ٹورنامنٹ کیلئے سیٹ اپ پہلے سے موجود ہے۔ گرلز ایونٹ کا مقصد دنیا بھر میں ویمنز کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔
آئی سی سی کو امید ہے کہ لڑکوں کی طرح باصلاحیت لڑکیاں بھی اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گی اور مختلف ممالک میں ویمنز کرکٹ کی بنیاد مضبوط ہو گی۔