سابق بھارتی بیٹسمین سوروو گنگولی نے اپنے کرکٹ بورڈ کو انوکھی تجویز دے دی ہے۔ سوروو گنگولی کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ بھارتی سلیکٹرز تینوں فارمیٹس کے لیے ایک ہی ٹیم کو منتخب کریں تاکہ کھلاڑیوں میں ردھم اور اعتماد برقرار رہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایسے بہت کم پلیئرز موجود ہیں جو تینوں فارمیٹس کھیل رہے ہیں، اچھی ٹیمیں وہی ہوتی ہیں جن میں تسلسل برقرار رہے۔
انھوں نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنی چاہیے۔ سوروو گنگولی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اعلان کردہ ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ شبمن گل اور اجنکیا ریحانے بھارتی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔