Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ کی تاریخ میں ایسا صرف ایک مرتبہ ہوا ہے کہ بولنگ کرتے ہوئے گیند بیٹسمین تک پہنچنے کے بجائے چڑیا کو جا لگی اور یہ واقعہ لارڈز کے میدان میں 1936 میں پیش آیا۔
بھارت کے فاسٹ بولر جہانگیر خاں ایم سی سی کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایسیکس کاؤنٹی کے خلاف بولنگ کر رہے تھے کہ گیند پچ کے اوپر سے اڑتی ہوئی ایک چڑیا کو لگی۔
پھڑپھڑاتی ہوئی یہ چڑیا پچ کے ایک طرف گری اور تمام فیلڈرز، بولر، بیٹسمین اور ایمپائرز چاروں طرف سے بھاگتے ہوئے گھاس پر گری چڑیا کی جانب بھاگے۔
ان لوگوں کے پہنچنے سے پہلے اس چڑیا نے دم توڑ دیا تھا۔ آج تقریباََ 85 سال بعد بھی وہ چڑیا، گیند اور جہانگیر خان کرکٹ کی تاریخ کا حصہ ہیں۔
جہانگیر خان نے بھارت کی طرف سے 1932 میں لارڈز کے ہی میدان میں انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ وہ کیرئیر میں صرف چار ٹیسٹ ہی کھیل سکے لیکن چڑیا کی موت کی وجہ سے وہ کرکٹ کی تاریخ کا حصہ بن گئے۔