Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Pakistan vs Australia Headingley Test 2010

پاکستان نے نو سال قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 15 سال بعد کامیابی حاصل کی تھی اور شاہینوں کو یہ فتح پاکستان میں نہیں بلکہ انگلینڈ کی سرزمین پر ملی تھی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-1 کی برتری حاصل تھی اور آخری میچ میں قومی ٹیم نے کینگروز الیون کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔
پہلی اننگز میں محمد عامر، محمد آصف اور عمر گل کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے آسٹریلیا کی ٹیم صرف 88 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ محمد عامر اور محمد آصف نے 3، 3 جبکہ عمر گل نے دو شکار کیے تھے۔ مشکل کنڈیشنز میں پاکستانی بیٹسمینوں نے پہلی اننگز میں 258 رنز اسکور کیے۔
دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 349 رنز بنا ڈالے۔ پاکستان کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف ملا تو عمران فرحت کے 67 اور اظہر علی کے 51 رنز کی بدولت قومی ٹیم نے یہ ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔