سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ سری لنکا کی جانب سے ان تین میچوں کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مایہ ناز فاسٹ بولر لستھ ملنگا صرف پہلا میچ کھیلیں گے کیونکہ وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
دسن شناکا دوسرے اور تیسرے میچ میں لستھ ملنگا کی جگہ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت دموتھ کرونارتنے ہی کریں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کوشال پریرا، اویشکا فرننڈو، کوشال مینڈسن، اینجلیو میتھیوز اور لاہیرو تھریمانے شامل ہیں۔
شیہان جےسوریا، دھننجایا ڈی سلوا، ونندو ہاسارنگا، اکیلا دننجایا، نووان پرادیپ، لاہیرو کمارا، تھیسارا پریرا، اسورو اڈانا اور کاسن راجیتھا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔