Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لستھ ملنگا کے بعد سری لنکا کے ایک اور فاسٹ بولر نووان کولاسیکرا نے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نووان کولاسیکرا نے 184 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور 199 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں سری لنکا کے پانچویں کامیاب بولر ثابت ہوئے۔
انھوں نے 2003 میں اکیس سال کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور اپنا آخری ون ڈے میچ 2017 میں کھیلا تھا۔ انھوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 2005 میں کیا اور طویل فارمیٹ میں وہ صرف 48 شکار ہی کر سکے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نووان کولاسیکرا مشترکہ طور پر سری لنکا کے دوسرے کامیاب بولر ہیں۔ انھوں نے 58 میچوں میں 66 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ سری لنکا نے 2014 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیتا تھا اور وہ اس ٹیم کا حصہ تھے۔