آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جارحانہ بیٹسمین کرس لین اب تک انٹرنیشنل کرکٹ میں خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور یہی وجہ ہے کہ کبھی وہ ٹیم میں اِن ہوتے ہیں تو کبھی آؤٹ مگر اب انھوں نے آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں کرس لین نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنا اور اس میں پرفارم کرنا میری ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی پی ایل اچھا گزرا اور اب بگ بیش لیگ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا جس طرح میں نے دو سال پہلے کیا تھا۔
کرس لین نے مزید کہا کہ انجری مسائل کی وجہ سے کیرئیر رولر کوسٹر رہا مگر اب 18 ماہ سے بہت فٹ اور اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اگلے سال 18 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہو گا۔