Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کینیڈا میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز ہو چکا ہے جس میں کئی پاکستانی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن وکٹوریا نائٹس نے کامیابی حاصل کر لی۔ برامپٹن میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں یووراج سنگھ کی ٹورنٹو نیشنلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔
روڈریگو تھامس اور ہنریک کلاسن نے 41، 41 رنز اسکور کیے۔ جواب میں کرس گیل کی وکٹوریا نائٹس کی دو وکٹیں 36 رنز پر گر گئیں مگر چیڈوک والٹن اور وینڈر ڈوسن نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔ چیڈوک والٹن نے 59 اور وینڈر ڈوسن نے 65 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 18ویں اوور میں کامیابی دلائی۔ چیڈوک والٹن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔