Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ایک بار پھر سلیکشن کمیٹی میں عہدہ سنبھالنے سے معذرت کر لی۔ راشد لطیف نے شکایت کی کہ پاکستان کرکٹ کا سسٹم ٹھیک نہیں ہے اور یہ ٹھیک ہونے تک مجھ سمیت کوئی بھی چیف سیکٹر بن جائے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو ہمیں پورے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کلب کرکٹ ختم ہو چکی ہے، کلب کرکٹ ہو گی تو اچھے کرکٹرز سامنے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بھی پاکستانی ہونا چاہیے جبکہ تینوں فارمیٹس کا ایک ہی کپتان ہونا چاہیے۔ راشد لطیف نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کے علاوہ کوئی کپتان دکھائی نہیں دیتا جبکہ بابراعظم کو ابھی کپتان بنانا جلد بازی ہو گی۔