Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلش کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے آئرلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں تین وکٹیں حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 440 کر لی ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کی ریس میں ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔
ڈیل اسٹین 93 ٹیسٹ میچوں میں اب تک 439 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ اسٹورٹ براڈ نے 440 وکٹیں لے کر انھیں پیچھے چھوڑ دیا اور ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے ساتویں بولر بن گئے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 133 ٹیسٹ میچوں میں 800 شکار کر رکھے ہیں۔