Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم کے ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورہ ساؤتھ افریقہ پر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ میں پچز کے مطابق بولنگ کی اور ان کی توجہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک سے نامی گرامی بڑے بڑے فاسٹ بولرز سامنے آئے اور میں بھی چاہتا ہوں کہ اپنی عمدہ کارکردگی سے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواؤں۔
کپتان روحیل نذیر کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ میں 0-7 کی کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوا۔ انھوں نے کہا کہ وکٹ کیپر کپتان بہتر انداز سے فیصلے کر سکتا ہے۔