Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ٹیسٹ میں تاریخی فتح پر ووٹنگ کراانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان کی یادگار ٹیسٹ فتح کے انتخاب کے لیے ووٹنگ عمل آج سے شروع ہو گیا ہے جو 29 جولائی کی صبح 10 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹنگ کے لیے چار ٹیسٹ میچوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی 1954 میں انگلینڈ کے خلاف اوول میں فتح اور 1987 میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بنگلور میں کامیابی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 1994 میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کراچی میں جیت اور 1999 میں کھیلے جانے والے تاریخی پاک بھارت چنائی ٹیسٹ کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔