Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جدید کرکٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہت اہمیت دی جاتی ہے مگر پاکستانی کرکٹرز اکثر فٹنس مسائل کا شکار رہتے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمن وسیم باری نے پی سی بی کو مشورہ دیا ہے کہ گراس روٹ لیول پر ہی کھلاڑیوں کو آگاہ کریں کہ تمام کرکٹرز اپنے فٹنس کا خیال رکھیں اور کرکٹرز کو ان کی صحت کے مطابق ڈائٹ پلان بھی دیا جائے جس سے کھلاڑی خود کو فٹ رکھ سکیں۔
وسیم باری نے کہا کہ جدید کرکٹ میں فٹنس کسی بھی کرکٹر کیلئے بہت ہی اہم ہے، دور حاضر کی کرکٹ میں اگر کوئی کھلاڑی 100 فیصد فٹ نہیں تو اس کی پرفارمنس میں کبھی بھی تسلسل نہیں رہ سکتا۔ سابق کرکٹر نے ورلڈکپ میں پاکستان کی ناقص فیلڈنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے ورلڈکپ میں 17 کیچز ڈراپ کیے اور ٹیم کی شکستوں کی یہ ایک بہت بڑی وجہ تھی۔