Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ محمد عامر پاکستان کے لیے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
محمد عامر نے 36 ٹیسٹ میچوں میں 30 کی اوسط سے 119 وکٹیں حاصل کیں۔ اس موقع پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے روایتی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا، ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنے سینے پر گولڈن اسٹار لگانے کا موقع دیا۔ محمد عامر نے کہا کہ میں آئندہ میچز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ محمد عامر کا شمار موجودہ دور کے بہترین ٹیسٹ بولرز میں ہوتا ہے، قومی ٹیسٹ ٹیم کو گراؤنڈ اور ڈریسنگ روم میں ان کی کمی محسوس ہو گی۔