Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اب کرکٹ کِٹ کے بجائے فوجی وردی میں ملبوس نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مہندر سنگھ دھونی کو بھارتی فوج نے اعزازی لیفٹیننٹ کرنل بنایا ہوا ہے مگر اب وہ فوجی بٹالین میں باقاعدہ طور پر کام بھی کریں گے۔ مہندر سنگھ دھونی 31 جولائی سے 15 اگست تک مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔
وہ فوجی دستے کے ساتھ رہیں گے اور گشت کے علاوہ دیگر فرائض بھی انجام دیں گے۔ اس سے پہلے انھیں فوجی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ دھونی اپنے کئی انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ انھیں فوجی بننے کا بہت شوق تھا۔ واضح رہے کہ دھونی نے دورہ ویسٹ انڈیز سے عدم دستیابی کا اعلان کیا تھا جس وجہ سے انھیں ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا۔