Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی کی جانب سے تیسرے ویمنز گلوبل ڈویلپمنٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان کی اسٹار ویمن کرکٹر جویریہ خان کو بحیثیت کپتان شامل کیا گیا ہے۔ اس اسکواڈ میں سات مختلف ملکوں کی ویمن پلیئرز شامل ہیں۔
ویمنز گلوبل ڈویلپمنٹ کی ٹیم کا انگلینڈ میں ایک ہفتے کا ٹور شیڈول ہے جہاں چھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ڈویلپمنٹ اسکواڈ ایسوسی ایٹ ملکوں کی خواتین کرکٹرز کو تربیت دینے کیلئے تشکیل دیا ہے جو انگلینڈ میں مختلف کاؤنٹیز کی ویمنز ٹیموں سے میچز کھیلے گا۔
پاکستان کی جویریہ خان کے ساتھ ساتھ اسکواڈ میں بنگلہ دیش کی جہاں آرا عالم اور فرحانہ حق کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں جرمنی، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، پاپوا نیو گنی، امریکا اور اسکاٹ لینڈ کی ویمن کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ جویریہ خان کی شمولیت سے اسکواڈ کی نوجوان کرکٹرز کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اس موقع پر جویریہ خان کا کہنا ہے کہ میرے لیے گلوبل ڈویلپمنٹ اسکواڈ کی کپتانی کرنا بہت اعزاز کی بات ہے، میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ مجھے اس طرح کے مواقع ملیں اور میں ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لوں۔