سری لنکن فاسٹ بولر لسنتھ ملنگا نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پندرہ سالہ کرکٹ کیریئر کو خیرباد کہ کر نوجوانوں کے لیے راستہ بنانا چاہتا ہوں اور میں اس وقت بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
لستھ ملنگا نے کہا کہ نوجوانوں کو موقع دے کر اگلے ورلڈکپ کے لیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ 35 سالہ بولر کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈکپ میں اور بھی اچھا کھیل پیش کر سکتے تھے مگر اب ہمیں اپنی نظریں اگلے ورلڈکپ پر مرکوز کر لینی چاہیئں۔
انھوں نے اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے۔ لستھ ملنگا ون ڈے کرکٹ میں سری لنکا کے تیسرے کامیاب بولر ہیں جنہوں نے 219 ون ڈے میچز میں 335 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
لستھ ملنگا اس وقت بولنگ رینکنگ میں 35ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ان کی کیریئر بیسٹ رینکنگ 7 رہی جو انھوں نے نومبر 2011 میں حاصل کی تھی۔