Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انڈر-19 ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے انڈر-19 کھلاڑیوں کے لیے ہائی پرفارمنس تربیتی کیمپ کا آغاز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کر دیا گیا ہے۔
اس کیمپ میں 14 مختلف ریجنز حصہ لیں گے جس میں 320 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ مایہ ناز سابق وکٹ کیپر راشد لطیف ہائی پرفارمنس کیمپ میں پہنچے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ٹِپس دیں۔
راشد لطیف نے ٹویٹر پر لکھا کہ بچوں کے لیے ہر گھڑی تیار ہوں کیونکہ میں بھی کبھی بچہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ نیشنل اکیڈمی جا کر بہت اچھا لگا اور اب اگلا قدم فاٹا کے بچوں کو تربیت دینا ہے جس کے بعد اسلام آباد اور پھر میرپور جاؤں گا۔ راشد لطیف نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو بہتر کرنے کے لیے نوکری کی ضرورت نہیں ہے بس کام کریں۔