Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلش بیٹسمینوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے والے فاسٹ بولر ٹم مورٹگ پیدائشی طور پر برطانوی شہری ہی ہیں۔ انھوں نے انگلش کاؤنٹی کی ٹیموں سرے اور مڈل سیکس کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اچھی پرفارمنس دکھانے کے باوجود 2011 میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سلیکشن پینل نے ٹم مورٹگ کو نظرانداز کر دیا۔ ٹم مورٹگ دلبرداشتہ ہو کر آئرلینڈ منتقل ہو گئے اور انھون نے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا بدلہ آٹھ سال بعد انگلش بیٹسمینوں سے لیا۔
انگلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ٹم مورٹگ نے پانچ شکار کیے اور انگلینڈ کی ٹیم صرف 85 رنز بنا سکی۔ دوسری اننگز میں ٹم مورٹگ کے حصے میں صرف ایک وکٹ آئی اور وہ میچ میں مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کر سکے۔