قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شرجیل خان اور راشد لطیف کو دوبارہ ملک کی نمائندگی کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔ راشد لطیف نے سوال اٹھا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو واپس لانے کی کیا ضرورت ہے؟ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شرجیل خان اور راشد لطیف پر اسپاٹ فکسنگ الزامات لگے تھے جو بعد میں درست ثابت ہوئے جس کے نتیجے میں دونوں کرکٹرز پر پابندی لگائی۔ شرجیل خان کی پابندی اگلے مہینے ختم ہو جائے گی۔ شرجیل خان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی مرتبہ درخواست کر چکے ہیں کہ انھیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے لیکن پی سی بی ان کی درخواست مسترد کر چکا ہے۔ پابندی ختم ہونے کے بعد شرجیل خان کو بحالی پروگرام میں لازمی شرکت کرنا ہو گی جس کے بعد انھیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملے گی۔