Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر یوگراج سنگھ کئی مرتبہ مہندر سنگھ دھونی کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر انھوں نے دھونی کو ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اپنے تازہ بیان میں یوگراج سنگھ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دھونی ملک کی خدمت کر رہے ہیں اور وہ ایک لیجنڈری کھلاڑی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بھی دھونی کا مداح ہوں، انھوں نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی، جس طرح انھوں نے ٹیم کی قیادت کی، مشکل حالات میں جس طرح کے فیصلے لیے، وہ سب کچھ بہترین تھا۔
مہندر سنگھ دھونی نے ورلڈکپ کے بعد کرکٹ سے بریک لے لی ہے۔ وہ تقریباََ ڈیڑھ ماہ تک بھارتی فوج میں اپنی خدمات انجام دیں گے اور اس سلسلے میں ان کی پوسٹنگ مقبوضہ کشمیر میں کی گئی ہے۔